جھنگ میں شہری پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی پی او
جھنگ میں شہری پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی بدسلوکی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کامران نامی شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چالان کیے جانے پر مذکورہ شہری اور ٹریفک اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں مبینہ طور پر ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اگر کوئی اہلکار قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہری کے ساتھ بھی قانون کے مطابق برتاؤ یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *