پنجاب حکومت کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر “نگہبان رمضان دسترخوان” پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مستحق اور نادار افراد کے لیے افطار دسترخوانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ “مریم کے مہمان” کے نام سے جاری اس خصوصی اقدام کا مقصد ایسے افراد کو باعزت انداز میں افطار کی سہولت فراہم
پنجاب حکومت کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر “نگہبان رمضان دسترخوان” پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مستحق اور نادار افراد کے لیے افطار دسترخوانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ “مریم کے مہمان” کے نام سے جاری اس خصوصی اقدام کا مقصد ایسے افراد کو باعزت انداز میں افطار کی سہولت فراہم کرنا ہے جو معاشی مشکلات کے باعث روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی مختلف مقامات پر افطار دسترخوان سجائے جا رہے ہیں جہاں روزانہ سینکڑوں روزہ داروں کو معیاری اور تازہ افطار فراہم کی جا رہی ہے۔ ان دسترخوانوں پر کھجور، پھل، پکوڑے، سموسے، مشروبات اور دیگر ضروری اشیائے افطار باقاعدہ نظم و ضبط کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں تاکہ روزہ داروں کو باعزت اور پر سکون ماحول میسر آ سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد صرف کھانا فراہم کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری اور بھائی چارے کو فروغ دینا بھی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق افطار پوائنٹس پر صفائی، معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سیکیورٹی اور سہولیات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
سماجی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “نگہبان رمضان دسترخوان” جیسے منصوبے نہ صرف مستحق افراد کے لیے سہارا ثابت ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *