محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی دفتر بہبود آبادی، جھنگ میں بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی روک تھام کے مؤثر اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن (Interactive Session) سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں فیاض
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی دفتر بہبود آبادی، جھنگ میں بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی روک تھام کے مؤثر اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن (Interactive Session) سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں فیاض احمد چوہدری ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جھنگ، ریاض حسین مارتھ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آ فیسر جھنگ، سلمی پروین ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر جھنگ، ڈاکٹر مریم گل پروگرام ڈائریکٹر DHDC سمیت مقامی صحافیوں و کالم نگاروں اور محکمہ صحت و آ بادی جھنگ کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فیاض احمد چوہدری، سلمی پروین، ریاض حسین مارتھ، ڈاکٹر مریم گل پروگرام ڈائریکٹر DHDC و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کو درپیش سنگین چیلنجز میں سے ایک ہے، جس کے باعث صحت، تعلیم، روزگار، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں عدم توازن معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت، اور عوامی شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی ایچ کیو، ار ایچ ڈی، بی ایچ یو اور فیملی پلاننگ مراکز میں مفت ادویات اور مشاورت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام باخبر فیصلے کر سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آبادی میں توازن پیدا کرنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اور میڈیا مشترکہ کردار ادا کریں گے۔
انٹرایکٹو سیشن کے دوران صحافیوں نے مختلف سوالات اٹھائے جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا عوام میں مثبت سوچ اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بے ہنگم آبادی میں اضافے کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *