728 x 90

ڈی پی او جھنگ کی خدمات پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اظہارِ تشکر

ڈی پی او جھنگ کی خدمات پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اظہارِ تشکر

بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ممبران جھنگ کے وفد نے ڈی پی او جھنگ کیپٹن بلال افتخار کیانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع جھنگ میں تقریباً 18 ماہ کی مثالی خدمات انجام دینے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد میں کمیٹی کے ممبران آصف منورکارکن انسانی حقوق، سردار جسپال سنگھ سماجی

بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ممبران جھنگ کے وفد نے ڈی پی او جھنگ کیپٹن بلال افتخار کیانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع جھنگ میں تقریباً 18 ماہ کی مثالی خدمات انجام دینے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد میں کمیٹی کے ممبران آصف منورکارکن انسانی حقوق، سردار جسپال سنگھ سماجی کارکن اور سالویشن آرمی چرچ سے میجر شمعون مسیح شامل تھے جنہوں نے ڈی پی او جھنگ کی قیادت میں ضلع میں امن و امان کے قیام، بھائی چارے کے فروغ اور خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے کہا کہ کیپٹن بلال افتخار کیانی نے اپنی تعیناتی کے دوران تمام مکاتبِ فکر اور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کیا جس سے ضلع جھنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملا۔ڈی پی او جھنگ نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی جھنگ کے اراکین نے ڈی پی او جھنگ کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos