728 x 90

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 2300 سے زائد چھاپے 2 دکانیں سیل 16 دکاندار گرفتار اور 1 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 2300 سے زائد چھاپے 2 دکانیں سیل 16 دکاندار گرفتار اور 1 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ میں سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ آج کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2 ہزار 300 سے زائد انسپکشنز کیں تاکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ میں سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ آج کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2 ہزار 300 سے زائد انسپکشنز کیں تاکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

کارروائیوں کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر 2 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 16 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جس کا مقصد گراں فروشی کی حوصلہ شکنی اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔

عوامی سہولت کے پیشِ نظر اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کیے گئے ہیں، جبکہ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی مسلسل جاری ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر منڈی سے مارکیٹ تک اشیائے خوردونوش کے ریٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھوک اور پرچون نرخوں کا باقاعدہ تقابلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ منڈی میں طے پانے والے ریٹس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک منتقل ہو سکے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مختلف بازاروں میں ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور اوورچارجنگ یا گراں فروشی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos