خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او ساجد حسین نے ڈی سی کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہر کے…

امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او ساجد حسین نے ڈی سی کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع جھنگ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او جھنگ نے مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، بازاروں اور دیگر اہم عوامی مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس نفری کو چوکس رہنے، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے وزٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے امکان کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت متحرک اور مستعد ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد یا سرگرمیوں کے حوالے سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں