ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے متحرک ہے اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *