اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے فیصل آباد روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پیمائش کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس پر پیمائش کے پیمانے (میژرمنٹ گیج) کو چیک کیا اور پٹرول و ڈیزل
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے فیصل آباد روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور پیمائش کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس پر پیمائش کے پیمانے (میژرمنٹ گیج) کو چیک کیا اور پٹرول و ڈیزل کی مقدار کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر پیمائش کی جانچ پڑتال کی۔ اس کے علاوہ صارفین کی سہولت کے لیے قائم واش رومز کی صفائی اور پٹرول و ڈیزل کے دستیاب اسٹاک کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیکنگ کے دوران ایک پٹرول پمپ پر پیمائش میں خلاف ورزی سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپ مالک کو 150,000 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ پیمائش میں کمی یا صارفین کو دھوکہ دینے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درست مقدار میں پٹرول اور ڈیزل فراہم کرنا پمپ مالکان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ پٹرول پمپس پر صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *