نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نے فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان، انسداد دہشت گردی اور کثیر جہتی…

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نے فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان، انسداد دہشت گردی اور کثیر جہتی نظام کے مستقبل سمیت امن و سلامتی سے متعلق علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کے بارے میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا منصفانہ اور پُر امن حل چاہتا ہے۔
انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کو تنازعات حل کرنے کے انتہائی موثر طریقے قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات اور مکالمے، ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔


