جھنگ میں سچا کنڈا اسٹالز قائم، شہریوں کو خریدی گئی اشیاء کا وزن چیک کرنے کی سہولت فراہم
جھنگ: ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایات پر صارفین کو درست وزن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ انڈسٹریز پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز (IPWM) جھنگ کی جانب سے ضلع کے…

جھنگ: ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایات پر صارفین کو درست وزن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ انڈسٹریز پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز (IPWM) جھنگ کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر سچا کنڈا اسٹالز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہری اپنی خریدی گئی اشیاء کا وزن خود چیک کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز جھنگ رانا محمد گلفام حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف سچا کنڈا اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز حسن معاویہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر رانا محمد گلفام حیدر نے کہا کہ سچا کنڈا اسٹالز کے قیام کا مقصد شہریوں کو خریدی گئی اشیاء کا درست وزن جانچنے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اگر کسی شہری کو کم وزن کی شکایت ہو تو وہ محکمہ آئی پی ڈبلیو ایم جھنگ سے رابطہ کرے تاکہ شکایت کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ درست وزن ہر صارف کا بنیادی حق ہے اور محکمہ اس حق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے انہوں نے اپنا ذاتی موبائل نمبر بھی فراہم کیا ہے تاکہ صارفین بلا جھجھک کم وزن سے متعلق شکایات درج کروا سکیں۔
اس موقع پر انجمن تاجران اور انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ صارفین کو اشیاء پوری مقدار اور درست وزن کے مطابق فراہم کریں اور وزن میں کمی سے گریز کریں۔


