خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیاوزیراعظم کا کمزور معیشتوں کے لیے گرانٹ پر مبنی مالی معاونت اور موسمیاتی فنڈز میں اضافے پر زورڈی ٹی او جھنگ مسعود احمد کی ایچ ٹی وی اور کمرشل ٹریکٹر لائسنس کے امیدواروں کو بریفنگ
جھنگ

جھنگ پولیس کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ملزمان گرفتار

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نومبر کے…

جھنگ پولیس کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ملزمان گرفتار

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نومبر کے پہلے عشرے کے دوران پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش کرنے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی، سرچ آپریشنز اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں