خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیاوزیراعظم کا کمزور معیشتوں کے لیے گرانٹ پر مبنی مالی معاونت اور موسمیاتی فنڈز میں اضافے پر زور
پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور جاری مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد…

پاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور جاری مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق دونوں رہنماؤں کے درمیان ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (COP31) کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے علاقائی ممالک، بالخصوص مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا، جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے دوران مسلسل حمایت اور قریبی رابطہ کاری پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اسلام آباد ایم او یو کے تحت تمام فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنے بنیادی قومی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مشترکہ وژن، باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں