خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ملک کی پہلی قومی یوتھ پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرائی جائے گی، رانا مشہوداپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈاروزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے سو روزہ جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کردیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیراولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیےروسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاکبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیاپاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
جھنگ

جھنگ: ڈپٹی کمشنر عبدالرحمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا…

جھنگ: ڈپٹی کمشنر عبدالرحمن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور ان سے علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو معیاری، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے وافر ذخائر برقرار رکھنے، صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور ڈاکٹرز سمیت تمام طبی عملے کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے، طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے اور تمام شعبہ جات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں