خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ملک کی پہلی قومی یوتھ پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرائی جائے گی، رانا مشہوداپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈاروزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے سو روزہ جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کردیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیراولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیےروسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاکبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیاپاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
جھنگ

جھنگ میں انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کی آگاہی مہم

انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری، ٹریفک پولیس جھنگ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور مختلف تعلیمی و سماجی اداروں کے اشتراک سے جھنگ میں روڈ…

جھنگ میں انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کی آگاہی مہم

انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری، ٹریفک پولیس جھنگ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور مختلف تعلیمی و سماجی اداروں کے اشتراک سے جھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

مہم کا مقصد شہریوں، بالخصوص ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، دھند کے موسم میں محفوظ سفر کی احتیاطی تدابیر اور اسموگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر موٹر سائیکلوں کے پیچھے حفاظتی لائٹس نصب کرنے، ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز لگانے اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

آگاہی مہم میں منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری محمد کامران ساقی، انسپکٹر موٹروے پولیس محمد حفیظ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود، پرنسپل سپیریئر کالج جھنگ پروفیسر امبرین اختر، انچارج پٹرولنگ پولیس عاطف سردار، صدر آمنہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ مہر محمد ریاض نول، سی پی ڈی آئی کے نمائندے و ڈائریکٹر گرین ٹیک انسٹی ٹیوٹ فیصل منظور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی انجینئر سجاد رسول سکھیرا سمیت محمد اسلم، انسپکٹر عبیدالرحمن، انسپکٹر شہادت علی فہیم، انسپکٹر مظہر اقبال، انسپکٹر بلال شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے شوگر ملز کے کرشنگ سیزن کے دوران رات کے وقت سڑکوں پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں پر نمایاں ریفلیکٹرز، موٹر سائیکلوں پر مناسب بیک لائٹس اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کم حدِ نگاہ کے دوران حادثات سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مہم کے دوران شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا جبکہ اسموگ سے بچاؤ، صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔

منتظمین کے مطابق مشترکہ آگاہی مہم کا بنیادی مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام، محفوظ سفری عادات کو فروغ دینا اور ماحولیاتی آلودگی و اسموگ کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں