خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وسطی پنجاب کا مجوزہ دارالحکومت جھنگ کو بنایا جائے، ڈاکٹر عبدالجبار خاننئے صوبوں کا قیام آئینی فریم ورک اور جامع اصلاحات کے تحت ہونا چاہیے، شہباز احمد گجرگوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 10 افراد جاں بحقوزیر خزانہ کا مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہکاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمجھنگ گوجرہ روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو افراد زخمیایرانی فورسز نے افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیچین، روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان پہلی سہ فریقی ملاقات آج چین کے شہر شینزین میں ہوگی
معیشت

وزیر خزانہ کا مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی نظم و ضبط، معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی جانب…

وزیر خزانہ کا مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی نظم و ضبط، معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی جانب سے پاکستان ہائوس میں دئیے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

محمد اورنگزیب نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ اور معاشی ترقی میں اہم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص بیرونِ ملک پاکستانی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام کے طور پر متعارف کرانے اور پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری روابط اور تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور معاشی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں