جھنگ گوجرہ روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو افراد زخمی
جھنگ: کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے…

جھنگ: کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر بے احتیاطی کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت 60 سالہ الیاس خان ولد محمد خان اور 65 سالہ ناصر حسین ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق لاری اڈہ فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔


