جھنگ موبائل پولیس اسٹیشن کی نومبر میں کارکردگی، 4 ہزار سے زائد شہری مستفید، 202 ایف آئی آرز درج
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ پولیس نے موبائل پولیس اسٹیشن کی نومبر کی کارکردگی…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدام موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ پولیس نے موبائل پولیس اسٹیشن کی نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ماہ مختلف پولیس سروسز سے 4 ہزار سے زائد شہری مستفید ہوئے جبکہ 202 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو 1519 کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 144 گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور 1532 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 80 کرایہ داروں کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا۔ موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے مختلف خدمات کی فراہمی سے شہریوں کو پولیس دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے مقامی سطح پر سہولیات میسر آ رہی ہیں۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا ہے کہ موبائل پولیس اسٹیشن عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام دوست پولیسنگ، شہریوں کی سہولت اور پولیس خدمات تک آسان رسائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔


