خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیباچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد خمیم تین ساتھیوں سمیت ہلاکویسٹ انڈیز ٹور کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلانیمن کی مسلح افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاریمصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی میں آتشزدگی، 31 افراد ہلاک، 21 زخمیوزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے محفوظ دوا ایپ کا افتتاح کر دیا
جھنگ

ڈپٹی کمشنر جھنگ سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، کاروباری مسائل، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمان سے صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل عباس اکیرہ کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ضلع کی کاروباری برادری کو درپیش…

ڈپٹی کمشنر جھنگ سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، کاروباری مسائل، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

جھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمان سے صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل عباس اکیرہ کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ضلع کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل، معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ارسلان مقصود، نائب صدر فہد خالد، ایگزیکٹو ممبر عمران شہزاد جبکہ سینئر ممبران محمد عمر رامے اور شیخ مغیث بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وفد نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ جھنگ میں معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے وفد کی تجاویز اور کاروباری برادری کے مسائل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرکاری اداروں اور کاروباری طبقے کے درمیان مسلسل رابطہ شہر کی معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کے مثبت رویے اور جھنگ کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو سراہا۔

اس سلسلے میں صدر چیمبر آف کامرس فیصل عباس اکیرہ جلد ہی ڈپٹی کمشنر کو اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے دورے کی دعوت دیں گے، جہاں کاروباری برادری کی موجودگی میں ترقیاتی منصوبوں، تاجروں کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے مزید امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور چیمبر کے درمیان یہ رابطہ جھنگ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں