ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی اور زرعی نظام بہتر بنانے کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرضوں کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی کے انتظام اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی…

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی کے انتظام اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے آج جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا ہے کہ یہ منصوبے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کے ذریعے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی دباؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ان قرضوں کے تحت پانی اور زراعت کے انتظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے دونوں صوبوں میں زرعی شعبے کی بہتری اور غذائی تحفظ کے اہداف کے حصول میں معاونت ملنے کی توقع ہے۔


