خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
متفرق

ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کاسلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام جاری ہے، ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جارہی ہے۔رواں سال766 لاٹ…

ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کاسلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام جاری ہے، ضلع بھر میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کروا کر نیلامی کروائی جارہی ہے۔رواں سال766 لاٹ تحصیل جھنگ میں، 552 لاٹ اٹھارہ ہزاری میں، شورکوٹ میں 243لاٹ اور تحصیل احمدپور سیال میں 123لاٹیں جو کہ مجموعی طور پر 1684لاٹیں ہیں کی نیلامی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اب تک تحصیل جھنگ کی 766لاٹوں میں سے 73لاٹوں کی نیلامی کی جاچکی ہیں ۔ اسی طرح تحصیل اٹھارہ ہزاری کی 552 لاٹوں میں سے 119کی نیلامی ، شورکوٹ کی 243 لاٹوں میں سے 44لاٹوں کی نیلامی جبکہ تحصیل احمدپور سیال کی 243میں سے 49لاٹوں کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 27لاکھ79ہزار 149روپے میں ہوئی جبکہ رواں سال فی ایکڑ نیلامی کا ریٹ بڑھانے سے انہیں لاٹوں کی نیلامی 8کروڑ68لاکھ26ہزار 137روپے کی ہوئی ہے۔ گزشتہ اور رواں سال کا تناسب 7کروڑ 40لاکھ46 ہزار 988روپے ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ پر نیلامی کا عمل کروا رہے ہیں۔گاوں اور موضع جات میں نیلامی کے حوالے سے لوگوں کو ریونیو سٹاف,نمبرار,چوکیدار اور اعلانات کروا کے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں