پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون میں اضافے کی خواہشمند ہے، آرمی چیف
قطر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سلیم حماد عقیل النبیل نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی…

قطر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سلیم حماد عقیل النبیل نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے اور پاک فوج قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو فروغ بھی دینا چاہتی ہے۔
قطری مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا


