حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے،شزہ فاطمہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور جدت پسندی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ قطر کے سائنس اور…

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور جدت پسندی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
قطر کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارک کے صدر ڈاکٹر جیک لو سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جدید تربیت دینے کیلئے پاکستان اور قطر کے درمیان چھوٹے
درجے کے کاروباری منصوبوں کاپروگرام شروع کیا جاسکتا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور قطر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر جیک لو نے پاکستانی تاجروں سے کہا کہ وہ قطر میں بنیادی ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے کام کریں۔


