خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
جھنگ

ڈی پی اوکا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ…

ڈی پی اوکا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج سکیورٹی نے سکیورٹی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ پولیس چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کیلئے جھنگ پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ، انتظامیہ،حساس ادارے، امن کمیٹی ، علمائے کرام ،جلوس و مجالس کے منتظمین و دیگر اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر یکجہتی کیساتھ کام کررہے ہیں۔ کنٹرول رومز کے کیمروں سے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی سے فرائض ادا کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اورماتمی جلوسوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں