ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کی یادگارِ شہداء پر حاضری، خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی چارج سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے، یادگارِ شہداء پر حاضری دی یادرگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ …

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی چارج سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے، یادگارِ شہداء پر حاضری دی یادرگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یادرگار شہداء ہمارے افسران اور جوانوں کے خون سے لکھی ایک تاریخ ہے۔ہماری قربانیوں اور فتح کی گواہی ہے،۔ پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے اچانک پولیس خدمت مرکز پہنچ گئے، تمام متعلقہ امور کے بارے میں سٹاف سے چانچ پڑتال، شہریوں سے پولیس کے رویے بارے استفسار، شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو مزید موثر اور آسان بنانے کی ہدایات جاری، پولیس سٹاف سے گفتگوں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں سے مثبت فیڈ بیک ہی ہمارا حاصل و سرمایہ ہے


