اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنی حالیہ رپورت میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں، خصوصاً عیسائیوں، احمدیوں، ہندوؤں اور سکھوں کے خلاف امتیازی سلوک، نفرت انگیز تقریر، نفرت انگیز جرائم، ہجوم کے تشدد، اور ہراسانی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، نیز عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی تباہی پر بھی خدشات
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنی حالیہ رپورت میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں، خصوصاً عیسائیوں، احمدیوں، ہندوؤں اور سکھوں کے خلاف امتیازی سلوک، نفرت انگیز تقریر، نفرت انگیز جرائم، ہجوم کے تشدد، اور ہراسانی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، نیز عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی تباہی پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو توہین مذہب کے قوانین کی خلاف ورزی پر قید کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی تشویش ہوئی، جن پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں موت کی سزا بھی شامل ہے۔ سائبر کرائم قوانین کے تحت آن لائن توہین مذہب کے الزامات پر خصوصاً نوجوانوں کے پھنسائے جانے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک، تشدد، نفرت انگیز تقریر اور عوامی تشدد پر اکسانے جیسے تمام اعمال کو روکنے اور ان کی تحقیقات کے اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مجرموں کو سزا دی جائے۔ اس نے توہین مذہب کے تمام قوانین کو ختم یا عہد کے سخت تقاضوں کے مطابق ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا اور انٹرنیٹ پر توہین مذہب کے الزامات کے تحت گرفتار اور حراست میں لیے جانے والوں کے خلاف سائبر کرائم قوانین، جیسے الیکٹرانک کرائم ایکٹ، کے استعمال کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
صحافیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کے تحفظ کا ایکٹ 2021 کے نفاذ کے باوجود کمیٹی نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے اغواء، تشدد، قتل، دھمکیوں اور ہراسانی کے واقعات کی بار بار رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انٹرنیٹ بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن مواد کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مجرمانہ ہتک عزت کے قوانین، توہین مذہب، بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے قوانین اور دیگر قوانین اظہار رائے، اجتماع اور انجمن کی آزادیوں پر خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے اغوا، تشدد، قتل اور دھمکیوں کی تحقیقات کرے، مجرموں کو سزا دے اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کرے۔ اس نے پاکستان سے یہ بھی کہا کہ وہ انٹرنیٹ بند کرنے، ویب سائٹس اور آن لائن وسائل کو بلاک کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی جیسے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے عمل کو روکے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو خاموش کرنے کے لئے مجرمانہ قوانین اور انسداد دہشت گردی کی قانون سازی کا استعمال نہ کیا جائے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *