اسلام آباد: میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی، میرینڈا سِسنز نے آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ، آن لائن حفاظت، اور انسانی حقوق کی حمایت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے عوامی آگاہی
اسلام آباد: میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی، میرینڈا سِسنز نے آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ، آن لائن حفاظت، اور انسانی حقوق کی حمایت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے عوامی آگاہی مہمات کے تسلسل، بچوں کی حفاظت کے تعلیمی مواد کی تیاری، اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
وزیر قانون نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی جاری کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حکومت سائبر بُلنگ اور آن لائن استحصال کے خلاف ڈیجیٹل خواندگی مہمات اور عوامی آگاہی پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔
میرینڈا سِسنز اور وزیر قانون نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے میٹا اور مختلف وزارتوں خصوصاً وزارت اطلاعات ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کو موثر پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ضروری قرار دیا۔
ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ اور ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *