728 x 90

حکومت ،مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم

حکومت ،مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کی برائی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں سمندری تحفظ سے متعلق ساتویں ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہےانہوں نے کہاکہ دہشت گردی

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کی برائی کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں سمندری تحفظ سے متعلق ساتویں ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہےانہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسی ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے  جبکہ معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق حکومت نے 2018ء میں اس برائی کا خاتمہ کیا تاہم بدقسمتی سے دہشت گردی ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos