وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے آج کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی مارکی کا دورہ کرتے ہوئے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بات انہوں نے آج کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کے دوران کہی۔
گورنر ہاؤس میں آئی ٹی مارکی کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی معیشت میں آئی ٹی اور زراعت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کا معمار قرار دیا اور آئی ٹی کے شعبے میں مہارت فراہم کرنے کے گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
دونوں رہنماؤں نے معیشت کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *