مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چودھری سالک حسین نے ملک میں مدارس کی رجسٹریشن کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر وسیع مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے مدارس انتظامیہ’معروف مذہبی سکالرز اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چودھری سالک حسین نے ملک میں مدارس کی رجسٹریشن کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر وسیع مشاورت کو یقینی بنانے کیلئے مدارس انتظامیہ’معروف مذہبی سکالرز اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے بل کی منظوری حاصل کرکے اپنے عزم کی پاسداری کی ہے تاہم متعدد قانونی پیچیدگیوں کے باعث مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانونی لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے
مزید وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اور مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پہلے ہی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو قابل رسائی اور آسان بنا دیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *