728 x 90

بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کا آپریشن، 15 خوارج ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کا آپریشن، 15 خوارج ہلاک

آج سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ تاہم، شدید

آج سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ سپاہی عارف الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کو ناکارہ بنانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos