728 x 90

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں: 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین الگ الگ آپریشنز کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع ٹانک کے علاقے گُل امام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دشمن کی پوزیشنز کو مؤثر انداز

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین الگ الگ آپریشنز کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع ٹانک کے علاقے گُل امام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دشمن کی پوزیشنز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

ایک اور کامیاب آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

تیسرے واقعے میں، ضلع تھل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 3 خوارج کو مار ڈالا۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی مادرِ وطن پر قربان ہو گئے اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں تاکہ باقی ماندہ خوارج کا صفایا کیا جا سکے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos