سول اور ملٹری قیادت کا خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ
ملک کی سول اور ملٹری قیادت نے خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف…

ملک کی سول اور ملٹری قیادت نے خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج (جمعہ) کو وزیر اعظم کے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان بھی تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔


