خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
متفرق

شہر کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عادل شہزاد رانجھا

سیوریج منصوبوں پر بلاتعطل کام جاری ہے جلد ہی شہریوں کو اس ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گےریونیو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نقشہ فیس کی مد 1 کروڑ سے زائد رقم وصولوزیر…

شہر کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عادل شہزاد رانجھا

سیوریج منصوبوں پر بلاتعطل کام جاری ہے جلد ہی شہریوں کو اس ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے
ریونیو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نقشہ فیس کی مد 1 کروڑ سے زائد رقم وصول
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات کی روشنی میں  شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے یہ بات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے عادل شہزاد رانجھا نے رنگ جھنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سیوریج کے منصوبوں پر بلاتعطل تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر جھنگ خود اس کی نگرانی کررہے ہیں. چونکہ یہ بڑے منصوبے ہیں اس لئے ان میں کچھ وقت لگے گا لیکن ان منصوبوں کے فوائد چند ماہ میں ہی حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے اور ان کی تکمیل کے بعد جھنگ شہر کے سیوریج کے مسائل تقریباً حل ہوجائیں گے. اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے ریونیو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں نقشہ فیس کی مد میں 1 کروڑ روپے زائد رقم وصول کرلی گئی ہے جب کہ تقریباً 15 کے قریب کمرشل دوکانوں، پلازوں اور دیگر اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی نئی مشینری کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہر کی صفائی میں مزید بہتری آئے گی ہم دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کر رہے ہیں اور ان میں اضافے کی بھی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں مسائل میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جاسکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں