728 x 90

قومی اسمبلی اجلاس کوبتایاگیا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں

قومی اسمبلی اجلاس کوبتایاگیا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے صارفین پر بجلی کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے پاور ڈویژن عامر طلال خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ان اقدامات میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔ انہوں نے

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے صارفین پر بجلی کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے پاور ڈویژن عامر طلال خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ان اقدامات میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔

انہوں نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دیگر آئی پی پیز کے ساتھ یہ عمل جاری ہے۔

ایوان میں توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ اگلے ماہ گیس کی زیادہ مانگ کو دیکھتے ہوئے جنوری میں اضافی ایل این جی کارگو کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

تاہم، انہوں نے ذکر کیا کہ ایل این جی، جو فی الحال ٹرم کنٹریکٹ کے تحت خریدی جا رہی ہے، ملک میں سرپلس ہے۔

وزیر نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کے پانچ کارگو، جو اس سال منگوائے جانے تھے، اب اگلے سال خریدے جائیں گے۔ مزید برآںانہوں نے کہا کہ اگلے سال پانچ ایل این جی کارگوز کو موخر کرنے کے لیے ایک کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ایوان کا اجلاس اب پیر کو شام پانچ بجے دوبارہ ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos