خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
متفرق

پنجاب کابینہ نے عوامی بہبود کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے لاہور میں اپنے اجلاس میں "اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام" کے اجرا سمیت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات کی ایک وسیع رینج کی منظوری دی۔ پروگرام کے تحت حکومت…

پنجاب کابینہ نے عوامی بہبود کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے لاہور میں اپنے اجلاس میں “اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام” کے اجرا سمیت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات کی ایک وسیع رینج کی منظوری دی۔

پروگرام کے تحت حکومت صوبے بھر میں 50 ہزار بے زمین کسانوں کو سرکاری زرعی اراضی الاٹ کرے گی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیش لیس پیمنٹ سسٹم کے ساتھ ایک ہزار گرین بسیں خرید کر تحصیلوں کی سطح تک الیکٹرک بس سروس کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کرائم کنٹرول، ایکسائز، ٹورازم پولیس، آئی ٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت محکموں میں سینکڑوں نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے کاروباری قوانین میں نرمی، سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے، 16 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے لیے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور امن و امان کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی بھی منظوری دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شہروں سے دیہات تک ہر شہری تک سہولیات پہنچیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے لاہور میں آئندہ حکومت کے زیر اہتمام تین روزہ بسنت فیسٹیول کو سب کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 لاہور میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی 6 سے 8 تاریخ تک منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے ٹریفک کا بہترین منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کو ایونٹ کے لیے مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور سیکیورٹی وائر کے بغیر موٹر سائیکلوں کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دس لاکھ بائیک سواروں کو تار سے بچانے کے لیے حفاظتی راڈ بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔ 

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں