728 x 90

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی سطح پر مشاورت، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات تیز

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی سطح پر مشاورت، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات تیز

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کسان راہنماؤں، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز، چیمبر آف کامرس، ضلعی افسران، ٹریفک پولیس، انجمن آڑتھیان اور رکشہ ڈرائیور یونین کے نمائندگان

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کسان راہنماؤں، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز، چیمبر آف کامرس، ضلعی افسران، ٹریفک پولیس، انجمن آڑتھیان اور رکشہ ڈرائیور یونین کے نمائندگان شامل تھے۔

اجلاس کے دوران خطے میں جاری عالمی کشیدگی کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ ضلعی افسران نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے عالمی معاشی دباؤ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل مگر ناگزیر فیصلہ کے طور پر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اجلاس میں شریک تمام نمائندگان نے عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos