728 x 90

کرک،انسدادپولیوٹیم پرحملے میں ایک پولیس اہلکارشہید

کرک،انسدادپولیوٹیم پرحملے میں ایک پولیس اہلکارشہید

ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں آج(پیر) نامعلوم مسلح افراد کے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیو ورکر زخمی ہو گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار

ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں آج(پیر) نامعلوم مسلح افراد کے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیو ورکر زخمی ہو گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکار کی قیمتی جان کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیو ورکر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos