جھنگ: نہر سے پانی چوری، غیر قانونی موگے فوری بند کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے ایکسین ایریگیشن کے ہمراہ پانی چوری کی شکایات پر نہر کا دورہ کیا اور غیر قانونی موگہ جات اور پانی چوری کے مقامات کا معائنہ کیا۔ دورے…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے ایکسین ایریگیشن کے ہمراہ پانی چوری کی شکایات پر نہر کا دورہ کیا اور غیر قانونی موگہ جات اور پانی چوری کے مقامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ نہر سے پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے نہر پر بنائے گئے غیر قانونی کٹ اور موگہ جات فوری طور پر بند کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پانی چوری کی روک تھام اور نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی دستیاب ہو سکے۔


