ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ بھرپورا نداز میں جاری
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں بھرپور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم برسات کی حالیہ شجر کاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں سمیت دیگرسرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں بھرپور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم برسات کی حالیہ شجر کاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں سمیت دیگرسرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستان کا ہر ایک شہری صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کےلئے متعلقہ محکمے زیادہ سے زیادہ شجرکار ی کر رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کےلئے اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز شادب بنانے کےلئے ہر فرد اپنے حصہ کا پودہ ضرور لگائے اور ان کی مکمل نگہداشت کریں۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار نے شہر کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے اور ان کی حفاظت کےلئے ہدایات جاری کیں۔


