وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل کو) باکو میں انتیسویں موسمیاتی لائحہ عمل سے متعلق سربراہی اجلاس COP-29 کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف نے آج(منگل کو) باکو میں انتیسویں موسمیاتی لائحہ عمل سے متعلق سربراہی اجلاس COP-29 کی افتتاحی تقریب کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول ایمنی اردوان سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے عالمی سطح پر اہمیت کے حامل ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں تعاون پر بات چیت کی۔
اس کے علاوہ شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے وسطی ایشیا کے ملکوں اور پاکستان میں گلیشیئرز اور آبی وسائل کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر بھی غور کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نیپال کے صدر رام چندر پال اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، سطح سمندر میں اضافے کے خطرے اور جنگلات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *