728 x 90

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں دیرینہ خدمات کو اُجاگر کیا گیا

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں دیرینہ خدمات کو اُجاگر کیا گیا

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات کو آج اقوامِ متحدہ میں بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیرعاصم افتخار احمد نے عالمی یومِ فٹبال 2026 اور فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات کو آج اقوامِ متحدہ میں بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیرعاصم افتخار احمد نے عالمی یومِ فٹبال 2026 اور فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدراینالینا بیئربوک کو پاکستان میں تیار کردہ ایڈیڈاس ٹرائیوناڈو فٹبال پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے عالمی معیار کے فٹبال تیار کرنے والے ملک کے طور پر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کردار کو اُجاگر کیا گیا، جبکہ بالخصوص سیالکوٹ کے ہنرمند کاریگروں کی مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جو دنیا کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے اعلیٰ معیار کے فٹبال تیار کرتے آرہے ہیں۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے تاریخی نارتھ لان میں دوستانہ فٹبال میچز بھی منعقد ہوئے، جن میں سفارتکاروں، سابق فٹبال کھلاڑیوں اور اقوامِ متحدہ کے عملے نے شرکت کی۔

دریں اثنا ، سفیرعاصم افتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہمارے باصلاحیت مزدوروں اور ہنرمند کاریگروں کے تیار کردہ فٹبال عالمی کھیلوں کے اعلیٰ ترین مقابلوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان کی فٹبال سازی کی صنعت نہ صرف غیرمعمولی مہارت اور معیار کی عکاس ہے بلکہ ہمارے لوگوں کی محنت، عزم اور فنی صلاحیتوں کی بھی مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں عالمی معیار کے فٹبالز کی تیاری کے ذریعے پاکستان کھیلوں، دوستی اور عالمی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos