خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیاپنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفتپاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہجھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتحخواتین انڈر 19 سہ فریقی سیریز: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصل آباد میں جاری
جھنگ

جھنگ: سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی کو بہترین انتظامی کارکردگی پر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

جھنگ: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تنویر احمد غزالی کو محکمہ تعلیم میں بہترین انتظامی کارکردگی اور شاندار خدمات کے اعتراف…

جھنگ: سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی کو بہترین انتظامی کارکردگی پر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

جھنگ: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تنویر احمد غزالی کو محکمہ تعلیم میں بہترین انتظامی کارکردگی اور شاندار خدمات کے اعتراف میں بہترین چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ انہیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے دیے گئے اس اعزاز کو تنویر احمد غزالی کی انتظامی صلاحیتوں، محنت، پیشہ ورانہ خدمات اور ضلع جھنگ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی پر تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے صدر محمد انور جپہ، نائب صدر غلام شبیر، جنرل سیکرٹری سعید احمد، صدر فی میل ونگ رابعہ کوثر، صائمہ اقبال، سمیہ بتول، نوید اسد، شیخ شفقت حسین، عمر فاروق، محمد اسلم بھٹی، غلام قاسم بھنگو، چوہدری احسان، ملک غلام فرید، رانا محمد افضل اور رفحان ذوالفقار مرزا نے تنویر احمد غزالی کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی کو بہترین چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا ایوارڈ اور گولڈ میڈل ملنا ضلع جھنگ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ان کے لیے مزید کامیابیوں، عزت اور نیک نامی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ضلع کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں