خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیاپنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفتپاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہجھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتحخواتین انڈر 19 سہ فریقی سیریز: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصل آباد میں جاری
جھنگ

جھنگ: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ کی ٹریفک روانی اور حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت، کم سن ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

جھنگ: انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے دفاتر اور…

جھنگ: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ کی ٹریفک روانی اور حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت، کم سن ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

جھنگ: انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے دفاتر اور فیلڈ میں ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے افسران و اہلکاروں کو فرائض کی ذمہ داری اور احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کو اہم چوکوں اور شاہراہوں پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

سعید اختر دھولکہ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ دورانِ ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر و تحمل اور شائستگی سے پیش آیا جائے تاکہ ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں کے ساتھ مناسب رویہ بھی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے دفاتر اور لائسنس برانچز میں آنے والے شہریوں کو فوری رہنمائی فراہم کرنے اور شفاف طریقہ کار کے تحت بلا تاخیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فیلڈ افسران کو ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی پابندی یقینی بنانے کے ساتھ کم سن ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے دورانِ ڈیوٹی نظم و ضبط اور اخلاقی رویے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک پولیس پر عوامی اعتماد کو بھی مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں