راولپنڈی ٹیسٹ :بنگلہ دیش نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرادیا
بنگلہ دیش نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کودس وکٹوں سے ہرادیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے تیس رنز کا ہدف دیا جو مہمان…

بنگلہ دیش نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کودس وکٹوں سے ہرادیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے تیس رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
قومی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سوچھیالیس رنز بنا کرآوٹ ہوئی۔
پاکستان نے پہلی اننگز چار سواڑتالیس رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو پینسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔
مشفیق الرحیم کو پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ب
بنگلہ دیش نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر دس وکٹوں شکست دینے والی ٹیم کا بھی اعزاز حاصل کرلیا


