خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
اٹھارہ ہزاری میں زمینی تنازعے پر شہری پر مبینہ حملہ، پولیس نے چار مرکزی ملزمان گرفتار کر لیےجھنگ میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب 441 کاشتکاروں کو سبسڈائزڈ گرین ٹریکٹرز کی فراہمی، 41 کسانوں میں چابیاں تقسیمڈی پی او ساجد حسین کی خدمت مراکز کے سٹاف سے میٹنگ، شہریوں کو بروقت اور شفاف سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتدارارقم سکول جھنگ سٹی کے طلبہ و طالبات کی زونل سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی، 6 نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیںگورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار، سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقادسیف سٹی جھنگ کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ جاری، 15 پر موصولہ 3,915 واقعات پر پولیس رسپانس، خواتین اور بچوں کی 853 شکایات حل، بلڈ بینک کے ذریعے 81 افراد کو خون فراہمایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل ملازمت سے برخاست، غفلت پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی ایک، ایک سال سروس ضبط، 9 افسران و اہلکاروں کو سنشور کی سزا،ڈی پی او کا کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایکشنجھنگ میں اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 نے 7,641 ایمرجنسیز پر ریسپانس دیتے ہوئے 7,661 متاثرین کو ریسکیو کیا، 144 افراد جانبر نہ ہو سکے، سلطان محمود
کھیل

سکردو میں پاک فوج کے زیر اہتمام معرکہ حق سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام سکردو میں''معرکہ حق'' دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔ دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا…

سکردو میں پاک فوج کے زیر اہتمام معرکہ حق سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام سکردو میں”معرکہ حق” دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔

دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں منعقد ہونے والی اس میراتھن میں 21 کلومیٹر ریس کے ساتھ ساتھ سینئر سٹیزنز اور طلبا کے لیے فن رن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میریٹھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ایف سی این اے تھے۔

نتائج کے مطابق محمد اختر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل حاصل کیا، جبکہ سہیل عامر نے دوسری پوزیشن کے ساتھ 7 لاکھ روپے اور شہباز نے تیسری پوزیشن کے ساتھ 4 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔

پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب کے شرکا اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور اسے علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

شرکا ء کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جبکہ پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ سماجی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں