فیصل کریم کنڈی کا گورنر فٹ بال کپ کے انعقادکا اعلان
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے گورنر فٹ بال کپ کے انعقادکا اعلان کیا ہے۔وہ آج (جمعہ) پشاور میں سابقہ فٹ بال کے کھلاڑی اور…

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے گورنر فٹ بال کپ کے انعقادکا اعلان کیا ہے۔وہ آج (جمعہ) پشاور میں سابقہ فٹ بال کے کھلاڑی اور خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد خان شنواری سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال کپ کے انعقاد سے صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔


