ڈینگی کی روک تھام کے لیے انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت، ہاٹ سپاٹس کی مؤثر نگرانی کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت میٹنگ میں اہم فیصلے
جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام، لاروا کی تلفی، سرویلنس اور حفاظتی اقدامات کا…

جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام، لاروا کی تلفی، سرویلنس اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ماحولیات، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی، لاروا سرویلنس و تلفی اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حالیہ سیزن کے دوران انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور ممکنہ افزائش گاہوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ گھروں، سرکاری و نجی عمارات، قبرستانوں، پارکوں، ٹائر شاپس، کباڑ خانوں اور دیگر ممکنہ افزائش گاہوں کی باقاعدگی سے چیکنگ یقینی بنائی جائے، جبکہ ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے لاروا کی بروقت نشاندہی اور تلفی کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہیں اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔ شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں جاری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو یقینی بنائیں۔


