خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

پانچ طلباء کو حبسِ بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد اور جبرًا نازیبا حرکات وڈیو وائرل ہونے پر پولیس کا ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

ظلم و بربریت کا افسوسناک واقعہ تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود پتن روڈ کے قریب سامنے آیا، جہاں پانچ طلباء کو حبسِ بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد اور جبرًا نازیبا حرکات پر…

پانچ طلباء کو حبسِ بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد اور جبرًا نازیبا حرکات وڈیو وائرل ہونے پر پولیس کا ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

ظلم و بربریت کا افسوسناک واقعہ تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود پتن روڈ کے قریب سامنے آیا، جہاں پانچ طلباء کو حبسِ بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد اور جبرًا نازیبا حرکات پر مجبور کیا گیا۔ اس شرمناک فعل کی ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے نہ صرف فوری نوٹس لیا بلکہ قانون کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں سفاک درندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کی بروقت کارروائی سے لاپتہ طلباء کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ گرفتار ملزمان ارقم اقبال، عبدالمونم اور ابوذر علی کے خلاف اغواء، اجتماعی زیادتی اور تشدد کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس لرزہ خیز واردات کی مبینہ وجہ کھیل کے دوران ہونے والی تلخ کلامی سامنے آئی ہے۔تاہم تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حقائق کی روشنی میں ملزمان کی ہر حال میں سزا یابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ زمین ظالموں کے لیے تنگ اور مظلوموں کے لیے امن کا گہوارہ بن سکے۔جھنگ پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاشرے کو ظلم و جبر سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اور ہر مجرم کو اس کے انجام تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں