خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

سیلاب متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری…

سیلاب متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیموں کی جانب سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب زدہ ہر موضع میں پہنچ کر ویکسینیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیں۔، سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں پر بروقت قابو پانے کےلئے محکمہ صحت عملی اقدامات کو بروئے کار لائیں۔انہوںنے سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی بحالی کے حوالے سے فوری طور پر تیز اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تمام محکمے جذبہ کے ساتھ ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ٹیموں کو کھانا و راشن کی فراہمی سمیت محکمہ صحت کوفوگنگ سپرے ، محکمہ لائیو سٹاک کومتاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن اورمحکمہ زراعت توسیع کی ٹیموں کو چارے اور ونڈہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔ ریونیو،اربن یونٹ،اگریکلچر اور پاک آرمی حقائق کے مطابق نقصانات کا اندراج میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں