728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی سمیت محکمہ صحت، ستھرا پنجاب، انسداد سموگ مہم، شہر میں خوبصورتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عمل درآمد اور دیگر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران کی طرف سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی سمیت محکمہ صحت، ستھرا پنجاب، انسداد سموگ مہم، شہر میں خوبصورتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عمل درآمد اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حالیہ سیزن میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات کریں ، روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ستھر اپنجاب کے حوالے سے جاری صفائی آپریشن میں تیز رفتار اقدامات کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ سیزن میں سموگ کے خطرات لاحق ہیں لہٰذا اس ضمن میں جاری انسداد سموگ مہم پر ہر صور عملدرآمد یقینی بنائیں اور متعلقہ افسران سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائیاں کریں ۔ انہوں نے شہر میں خوبصورتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں پربھی عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos